28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار

ایاز صادق کی پارلیمانی رہنمائوں سے مشاورت ‘ ن لیگ اور پی پی میں اتفاق رائے کا ٹاسک دیدیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک ہوگئی ہے اور اس حوالے سے مئی کا اگلا ہفتہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اقتدار کے تمام ایوانوں میں غیر معمولی ہلچل پیدا ہوگئی، مشاورتی اجلاس جاری ہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں کے دوران بھی 28 ویں آئینی ترمیم کی بازگشت سننے میں آرہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر مشاورت کا عمل بھی شروع ہے، صدر اور وزیراعظم کی حالیہ ملاقات میں بھی یہ معاملہ سرفہرست رہا، اس اہم ملاقات مییں سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اس حوالے سے پارلیمانی رہنمائوں سے بھی غیر معمولی مشاورت ہوئی ہے اور انہیں ن لیگ اور پی پی میں اتفاق رائے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔