کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روزہ اضافے کے بعد دوبارہ نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 235 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ عالمی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہو گئی، جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 972 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے ہو گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اور فیڈرل ریزرو کی مالیاتی پالیسیوں کے باعث سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑ رہا ہے۔زیوراتی تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں حالیہ کمی سے مقامی سطح پر سونے کی خریداری میں کچھ بہتری آ سکتی ہے۔