جرائم کا خاتمہ، پولیس کا ایک اوریونٹ بنایا جائے گا

سی آئی اے کو ختم،سی سی پی او یونٹ کی براہ راست سرپرستی کریں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کا ایک اوریونٹ بنایا جائے گا،سی آئی اے کو ختم کر کے سی سی ڈی کے بعد ایک اور نیا یونٹ بنانے کافیصلہ کیا گیا  ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے یونٹ کی سربراہی ایس پی رینک کا افسر کریگا،سی سی پی او لاہور یونٹ کی براہ راست سرپرستی کریں گے،سپیشل کرائم یونٹ میں ڈی ایس پی او انسپکٹروں کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔یونٹ میں ایسے افسران کو تعینات کیا جائیگا جو سی سی ڈی میں نہ جاسکیں۔