ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد لوگوں کی تربیت

 لاہور(کرائم رپورٹر)سیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق ہنگامی حالات کے پیش نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو (1122) صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت فراہم کر رہی ہیریسکیو 1122 اب تک ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد لوگوں کو تربیت فراہم کر چکی ہے، ریسکیو کی ٹیمیں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز میں تربیت فراہم کررہی ہیں، شہری ہر تحصیل و ضلع میں موجود قریبی کمیونٹی ریسکیو اسٹیشن سے بھی تربیت حاصل کر سکتے ہیں،تربیت کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نبرد آزما ہونا ہے حقیقت کے قریب مشقوں کا مقصد لوگوں کو ہنگامی حالات میں احساس تحفظ فراہم کرنا ہیایمرجنسی میں انخلاء￿ ، زندگی بچانے کیلئے بنیادی فرسٹ ایڈ، خون روکنا، مشکوک اشیاء￿  پہ ردعمل اور شہری کی بنیادی ذمہ داریاں ٹرینگ کا اہم جزو ہے کمیونٹی انسٹرکٹر، ضلعی آفیسر اور کمیونٹی سیفٹی ونگ کی منیجمنٹ کو طلباء￿  اور عوام الناس کو ٹرینگ فراہم کرنے پر سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا خراج تحسین دیا