مقتول کی شناخت منیر خان کے نام سے ہوئی ،دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا
لاہور(کرائم رپورٹر)سبزہ زار کے علاقے میں سالوں نے معمولی تلخ کلامی پر بہنوئی کو گولیاں مار کر قتل کر دیامقتول کی شناخت منیر خان کے نام سے ہوئی ہیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد زخمی منیر کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا گھریلو تنازع اور معمولی جھگڑے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیاواقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔