اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کی سیاحت اور سفری صنعت میں زبردست ترقی کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے مطابق 2025 تک اس شعبے کی آمدنی 4.26 بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ عالمی تحقیقی ادارے اسٹیٹسٹا کی تازہ ترین ٹریول اینڈ ٹورزم پاکستان رپورٹ کے مطابق، ملک میں سیاحت کا شعبہ سالانہ 6.75 فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گا اور 2029 تک اس کی مالیت 5.53بلین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں سیاحت کے امکانات، صارفین کے رجحانات اور اقتصادی ترقی کے مواقع کو اجاگر کیا گیا ہے، جو کہ پالیسی سازوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے لیے ایک اہم رہنما ثابت ہو سکتی ہے۔