ایران پر اسرائیلی جارحیت: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا

کراچی(آئی این پی )ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر سپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود موثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔