چھٹی ڈیڈ لائن پر 14 اگست کو بھی افتتاح بارے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے
رنگ روڈ تنازع دوسری بار کمشنر سمیت دیگر افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانیکا سبب بن گیا
راولپنڈی(آئی این پی) طویل تاخیر اور تنازعات کا شکار رہنے والا راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ روٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود اب سروس ایریا این او سی اسکینڈل کے باعث چھٹی ڈیڈ لائن پر 14 اگست کو بھی افتتاح ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہوگیا ، رنگ روڈ تنازع دوسری مرتبہ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو عہدوں سے ہٹائے جانے کا سبب بن گیا