بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 7ہزار 300 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، موٹرسائیکل سواروں کی بھی شامت
لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک پولیس کی لائسنسنگ و چلانگ کارکردگیڈی ائی جی ٹریفک وقاص نذیر کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سختی سے کارروائی جاری ہے صوبہ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں52 ہزار سے زائد ٹریفک وائلیشن پر 3 کروڈ 22 لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 7ہزار 300 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے لائن لین کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 800 سے زائد گاڑیوں کے چالان کیے گئیبغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 4500 اور بغیر سیٹ بیلٹ گاڈی چلانے پر 767 شہریوں کے چالان کئے گئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 6ہزار 375 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کی گئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4500 سے زائد بغیر ہیلمٹ 2800 سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی۔7 ہزار 9 سو سے زائد دیگر وائلیشنز پر بھاری جرمانے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔9 ہزار 200 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے گئیں 9 ہزار 900 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے9 ہزار 740 زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہیٹریفک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کارروائی جاری ہیبھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں