مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے:فضل الرحمن

مدارس پر دبائو بیرونی ایجنڈا ہے جسے مسترد کرتے ہیں، حکمران دینی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں
لاہور(آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجرا سے حکومتی عیاری عیاں ہوگئی۔سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے جنرل سیکریٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مولانا فاضل عثمانی، مولانا مقصود الوری، حافظ زین العابدین، سلمان عارف، محمد شاہد و دیگر جماعتی ذمہ داران موجود تھے۔مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنما قاری محمد طاہر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، مدارس پر دبا بیرونی ایجنڈا ہے جسے مسترد کرتے ہیں، حکمران دینی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھیں۔