لاہور( کرائم رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر نجی سکولوں میں بس سروس کا آغازکر دیا گیا ۔موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد بچے بس کے ذریعے سکول پہنچ گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے احکامات پر سکولوں میں بس سروس کا آغاز ہوگیا۔ سی ای او ایجوکیشن ملک نذیر حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ خوش آئند بات ہے کہ بچوں کو سکول بس کی سروس مہیا کی گئی۔