حاضری معمول سے 20 فیصد تک کم ، شرح میں کمی چھٹیوں میں اضافے کی کنفیوڑن کی وجہ سے رہی :سربراہان
لاہور(کرائم رپورٹر)موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئیں، پہلے روز حاضری معمول سے 20 فیصد تک کم رہی۔ تفصیل کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوگئیں۔پہلے روز مختلف کلاسز میں حاضری کی شرح معمول سے 20 فیصد کم رہی۔سکول سربراہوں کا کہنا تھا کہ حاضری کی شرح میں کمی چھٹیوں میں اضافے کی کنفیوڑن کی وجہ سے رہی۔ایک سے دو روز میں حاضری معمول پر جائے گی۔بعض سکولوں میں اساتذہ کی بھی غیر حاضری رہی۔