بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے پرشورام کلیان بورڈ کے چیئرمین وشنو راجوریا نے براہمن برادری کے جوڑوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
ان کے مطابق، 4 بچوں کے والدین کو 1 لاکھ روپے انعام دیے جائیں گے۔ یہ بیان وشنو راجوریا نے اندور میں ایک تقریب میں دیا، جس کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر ہندوؤں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس پر نوجوانوں کو اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے بقول، "آنے والی نسل کا تحفظ آپ کے ہاتھ میں ہے۔" راجوریا نے مزید کہا کہ چاہے وہ پرشورام کلیان بورڈ کے صدر رہیں یا نہ رہیں، 4 بچوں والے جوڑوں کو انعام دیا جائے گا۔ اس موقع پر خواتین بھی موجود تھیں اور ان سے بھی اسی پیغام کی تائید کی گئی۔