ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کو فوری طور پر ترقی کی جانب گامزن کیا جائے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام پر عائد پابندیاں اٹھانے کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پابندیاں فوری اٹھائی جائیں تاکہ شام کی ترقی کے لیے خواہش اور کوشش کو کامیابی مل سکے۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں شام کے بارے میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر کیا