فضل الرحمن، رہنمائو ں کی ہسپتال میں عیادت ، کارکنوں اور ہمدردوں سے دعا کی اپیل
اسلام آباد(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کو گزشتہ شب دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن، صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالواسع، سینیٹر کامران مرتضی اور دیگر رہنمائو ں نے اسپتال میں مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی۔جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے تمام کارکنان اور ہمدردوں سے مولانا عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائو ں کی اپیل کی گئی ہے۔