پانچ سالہ تجارتی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

پانچ سالہ تجارتی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد:ملک کے گزشتہ پانچ سالہ تجارتی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔

وفاقی وزیر تجارت نے ایوان میں رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ 2020ء سے 2024ء کے دوران مختلف اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔

دستاویزات کے مطابق:

2020ء میں تجارتی خسارہ 23.16 ارب ڈالر تھا۔
2021ء میں خسارہ بڑھ کر 31.8 ارب ڈالر ہوگیا۔
2022ء میں مزید اضافہ ہوا اور تجارتی خسارہ 48.35 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔
2023ء میں خسارے میں کمی ہوئی اور یہ 27.47 ارب ڈالر پر آگیا۔
2024ء میں مزید کمی کے بعد تجارتی خسارہ 24.11 ارب ڈالر کی سطح پر آ گیا۔
وزارتِ تجارت کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں تجارتی خسارے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جس کی بڑی وجہ درآمدات پر کنٹرول اور برآمدات کے فروغ کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات ہیں۔