لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں علی زیب روڈ لاہور پر پرائیویٹ سکول کو اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایل ڈی اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں ایل ڈی اے، ٹیپا ،پرائیویٹ سکول ہیڈ کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی زیب روڈ پر ٹریفک کا بہا ئو انتہائی زیادہ ہے۔