امر یکا افغان عوام کے بیرون ملک اثاثوں کو غیرمنجمد کرے، چینی مندوب کا اقوام متحدہ میں اظہارخیال
بیجنگ(یواین پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا کہ افغانستان میں سلامتی کی موجودہ صورتحال مستحکم ہے لیکن تقریباً 24 ملین افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ اس سال انسانی امداد کے نصف سے بھی کم فنڈز فراہم کیے گئے ہیں، اور خوراک اور سرنگوں کی کلیئرنس جیسے بہت سے امدادی منصوبوں کو روک دیا گیا ہے۔ فوچھونگ نے نشاندہی کی کہ انسانی امداد تمام افغان عوام کے اہم مفادات سے متعلق ہے اور اسے سیاسی دباو? کے لئے سودے بازی کی چپ کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے۔ چین روایتی ڈونرز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی مالی مدد میں اضافہ کریں اور خاص طور پر امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر مشروط طور پر افغان عوام کے بیرون ملک اثاثوں کو غیرمنجمد اور مکمل طور پر واپس کرے۔