فوجی عدالتوں کے معاملے پر نظرثانی میں جائیں گے یا عالمی عدالت انصاف:اجلاس کے بعد رہنمائوں کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن اتحاد نے 26 نومبر کے معاملے پر سخت احتجاج کا فیصلہ کرلیا‘فوجی عدالتوں کے معاملے پر نظرثانی میں جائیں گے یا عالمی عدالت انصاف میں جائیں گے‘یہ بات اپوزیشن رہنماؤں عمرایوب، اسدقیصر، صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر نے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔قبل ازیں اسلام آباد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسد قیصر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس، عمر ایوب خان اور دیگر شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے 26 نومبر کے معاملے پر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 26 نومبر کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔