ایوار ڈ تقریب چینی سفارتخانے کی جانب سے منعقد کی گئی ،احسن اقبال اور چینی سفیر شریک ہوئے
ترقی کو فروغ دینے سی پیک کی تعمیر میں اپنے اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے:چینی سفیر کی گفتگو
اسلام آباد( آئی این پی)سی پیک کے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے تینتالیس پاکستانیوں کو جمعہ کے روز یہاں چینی سفارتخانے کی جانب سے ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور حالیہ سال کے دوران سی پیک کو ایک ٹھوس حقیقت بنانے کے لیے زبردست شراکت کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ دینے کی تقریب سے وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ، محکمہ بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن چن شوائی اور دیگر نے خطاب کیا۔احسن اقبال نے کہا چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی کو مستحکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں نے بڑی پیش رفت حاصل کی ہے، جس سے معاشی استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا گیا ہے۔ اس۔چینی سفیر نے کہا ترقی کو فروغ دینے سی پیک کی تعمیر میں اپنے اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے