اوپن مارکیٹ میں چینی مہنگی، سرکاری نرخ پر دستیابی ممکن نہ رہی

مارکیٹ میں چینی 170 سے 190 روپے کلو، سرکاری قیمت 150 مقرر‘شہری پریشان
لاہور(زیڈاین این) اوپن مارکیٹ میں شہریوں کو سستی چینی کی فراہمی ممکن نہ رہی، جس کے باعث چینی 170 سے 190 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے، جبکہ سرکاری نرخ 150 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سرکاری نرخ پر چینی کی دستیابی کو یقینی بنائے اور گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی نے گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر دیا ہے اور عام آدمی کیلئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری مشکل ہوتی جا رہی ہے۔دوسری جانب دودھ فروش یونین نے ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے مہنگے داموں دودھ خریدنے سے انکار کر دیا ہے۔