محکمہ کی ویجیلنس ٹیمیں گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں:سہیل اکرم
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)جنرل منیجر سوئی گیس ریجن سہیل اکرم نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس مکمل پریشر کے ساتھ شیڈول کے مطابق دی جارہی ہے ،گرمیوں میں گیس کی لودشیڈنگ میں کمی ہوگی، محکمہ کی ویجیلنس ٹیمیں گیس چوروں کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں، متعدد گیس چوروں کیخلاف مقدمات کے اندراج اور جرمانے کے بل بھی ڈالے گئے ہیں، جبکہ پرانی گیس لائنوں کی تبدیلی کا عمل بھی جاری ہے کئی دہائیوں سے لوہے کے جو پائپ ڈالے گئے تھے وہ کئی جگہوں سے گلنے کے بعد گیس کی لیکیج ہوتی ہے جس کی وجہ سے گیس ضائع ہورہی ہے اس کیلئے محکمہ نے نئے پلاسٹک کے پائپ ڈالنے کا عمل شروع کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف انجینئر شیخ مبشر حبیب، سینئر انجینئر اکمل شہزاد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ کمرشل صارفین کو مسلسل گیس مہیا کی جارہی ہے تاکہ ملکی انڈسٹری کو فعال رکھ کر قومی پیداوار میں اضافہ کیاجا سکے۔