کورٹ میرج پر بہن قتل

24 سالہ عائشہ بی بی نے چند روز قبل عدالت میں وسیم سے نکاح کیا، بھائی شہباز سمیت 5ملزموں پرمقدمہ درج 
پاکپتن(خصوصی رپورٹ )پاکپتن میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے ساتھیوں سے مل کر 24 سالہ بہن کو قتل کردیا، نواحی عِلاقہ گا ئوں واں دل سِنگھ کی عائشہ بی بی نے چند روز پہلے عدالت میں وسیم سے نِکاح کیا تھا، بھائی شہباز کو علم ہوا تو ساتھیوں کے ساتھ بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈِسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردی گئی۔تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے مقتولہ کے شوہر وسیم کی مدعیت میں شہباز اور دیگر پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔