محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے حالیہ کارروائیوں میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئیں۔راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے دو دہشت گردوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، اور ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔یہ کارروائیاں سی ٹی ڈی کی جاری مہم کا حصہ ہیں، جس میں ماضی میں بھی متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔