سوات( آئی این پی )خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے مٹہ میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق بم حملہ اے این پی کے رہنما ممتاز علی خان کی گاڑی پر کیا گیا، دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ممتاز خان ایک جنازے میں شرکت کے لیئے جارہے تھے کہ گھر سے 300 فٹ کے فاصلے پر پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیا