ویب ڈیسک:مناواں اڈہ سبیل کے قریب ہمسایوں کے درمیان جھگڑا اس وقت سنگین صورت اختیار کر گیا جب تشدد کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں ہمسایوں کے درمیان معمولی بات پر لڑائی چھڑ گئی، جو بعد میں تشدد میں بدل گئی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔ اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے شبے میں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔