ایک طرف ایبسولوٹلی ناٹ، ہم کوئی غلام ہیں ،وسری طرف امیدیں ٹرمپ سے قائم کی ہوئی ہیں،گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )مسلم لیگ( ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کو نہ ڈونلڈ ٹرمپ رہا کراسکتے ہیں اور نہ پی ٹی آئی کا احتجاج کراسکتا ہے، عمران خان کی رہائی قانونی طور پر صرف عدالت سے ہوسکتی ہے، ایک طرف ایبسولوٹلی ناٹ، ہم کوئی غلام ہیں اور دوسری طرف امیدیں ٹرمپ سے قائم کی ہوئی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کا طریقہ عدالتیں اور قانون ہیں ۔ احتجاج سے حکومت کو فرق پڑتا ہے، پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے، یہ اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہیں، اسلام آباد پر یلغار کرتے ہیں لیکن اسلام آباد کے شہریوں کے حق سلب کرلیتے ہیں،صوابی جلسے میں ان کے توقع سے بہت کم لوگ آئے ہیں، اس کی وجہ گنڈاپور کی غیرسنجیدہ باتیں ہیں