پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے پیش نظر تمام مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں قومی ٹیم کے مینٹورز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مینٹورز وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان مینٹورز کو موجودہ کردار سے فارغ کیا جا رہا ہے، تاہم مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کے تجربے اور خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں انہیں انتظامی یا کرکٹ ڈویلپمنٹ کے شعبے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے حالیہ مہینوں میں کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مینٹورز کی خدمات حاصل کی تھیں، تاہم متوقع نتائج نہ ملنے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔