لاہور(کرائم رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کا دس روزہ "صلاحیت بڑھاؤ، اپنا کماؤ" ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ یہ پروگرام یکم سے 10 مئی تک جاری رہا جس میں روزانہ دو گھنٹے کی آن لائن کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرکے خود روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔دس روزہ "اپنا کماؤ" پروگرام میں پاکستان بھر سے ایک لاکھ سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی۔ کلاسز کو یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا جبکہ ملک بھر میں تین ہزار سے زائد فزیکل کلاس رومز کا بھی بندوبست کیا گیا جہاں مرد، خواتین اور بچے باقاعدگی سے شرکت کرتے رہے۔