پنجاب کے سرکاری سکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرز لگانے کا فیصلہ

35ہزار  سکولوں میں ہیڈماسٹرزتعینات ہوں گے‘10 ہزار روپے اضافی معاوضہ دیا جائیگا
لاہور(آئی این پی )پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے محکمہ سکول ایجوکیشن کواس حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔ صوبے کے 35 ہزار سرکاری سکولوں میں ہیڈماسٹرزتعینات ہوں گے جن کو دس ہزار روپے اضافی معاوضہ دیا جائیگا۔  صوبائی وزیرتعلیم راناسکندرحیات کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے سکولوں میں مستقل ہیڈماسٹرزتعینات نہیں ہوسکے،مستقل ہیڈماسٹرزکی تعیناتی سے تعلیمی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔