سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

سوات کے مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغان سرحد تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ دیر لوئر، چترال، باجوڑ، مالاکنڈ اور ان کے گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔