نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں حکومت نے اسمارٹ فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایک نیا سیکیورٹی فریم ورک تجویز کیا ہے، جس کے تحت اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں سے سخت تکنیکی اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے سامنے آنے کے بعد ایپل، سام سنگ اور دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے پس پردہ شدید تحفظات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت اس تجویز کے تحت اسمارٹ فون ساز کمپنیوں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ اپنے فون کے آپریٹنگ سسٹم کا سورس کوڈ حکومتی اداروں کے ساتھ شیئر کریں اور اہم سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے بارے میں پیشگی اطلاع دیں۔