انٹارکٹیکا کا پراسرار سرخ آبشار

واشنگٹن(آئی این پی )دنیا کے سرد ترین اور خشک ترین خطوں میں سے ایک میک مردو ڈرائی ویلیز   میں برف سے اچانک بہتا ہوا سرخ پانی دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے گلیشیئر سے خون رس رہا ہو، اسیلئے  اسے بلڈ فالز  کہا جاتا ہے۔اس عجیب و غریب منظر کو پہلی بار 1911 میں آسٹریلوی ماہرِ ارضیات تھامس گرفتھ ٹیلر  نے ایک مہم کے دوران دیکھا۔ ابتدا میں سائنسدانوں کا خیال تھا کہ پانی کا سرخ رنگ کسی قسم کی سرخ الجی  کی وجہ سے ہے، مگر بعد کی تحقیق ایک بالکل مختلف حقیقت سامنے لائی