چور بڑی کشتیوں میں آکر گھروں میں موجود قیمتی سامان لے جاتے ہیں، متاثرین گھر چھوڑنے سے کترانے لگے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں سیلاب سے در بدر متاثرین کو چور بھی پریشان کر رہے ہیں، سیلاب متاثرین چوروں کے خوف سے اپنے گھروں سے دور جانے سے کترانے لگے۔ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سیلاب متاثرین نے شکوہ کیا کہ چور بڑی بڑی کشتیوں پر آتے ہیں اور گھروں میں موجود ان کا قیمتی سامان لے جاتے ہیں۔ چوروں کے پاس بڑی اور حکومت کے پاس چھوٹی کشتیاں ہیں۔