پاکپتن (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق ڈپٹی کمشنر پاک پتن آصف رضا کی ہدایت پر پیرا فورس اور محکمہ خوراک کی مشترکہ کارروائی میں پیر غنی روڈ پر واقع گوداموں سے ذخیرہ کی گئی چار ہزار میٹرک ٹن جبکہ دیپال پور روڈ سے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم بر آمد کر لی ،یہ کارروائی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن رب دنو میتلو۔ایس ڈی ای او پیرا فورس مہر اقبال اور ڈسٹرک فوڈ کنٹرولر مزمل حسین کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی ہے۔