خاتون نے مسافر طیارے کو ریسٹورنٹ میں بدل ڈالا

واشنگٹن (آئی این  پی )پرواز کے دوران امریکی خاتون مسافر نے جہاز کو اٹالین ریستوران بنا ڈالا، کھانا پسند نہ آنے پر تازہ پاستا بنا لیا، جس کی ویڈیو سومیڈیا پر وائرل ہوگئی۔  غیرملکی میڈیارپورٹ کے  مطابق    کیٹی بروکس نامی یہ خاتون فوڈ انفلوئنسر نے ایک وائرل اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں اعلان کیا کہ اگر آپ جہاز کا کھانا پسند نہیں کرتے تو اپنا کھانا خود بنا لیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی آٹے اور انڈے میں پانی ملا کر ایک برتن میں ڈال کر گوندھتی ہیں، پھر آٹے کو رول کر کے باریک ٹکڑوں میں کاٹتی اور خوبصورت انداز میں گنوکی (gnocchi) تیار کرتی ہیں۔ اس کے لیے وہ لکڑی کا خصوصی آلہ بھی ساتھ لے کر آئی تھیں تاکہ پاستا پر روایتی ڈیزائن بنایا جا سکے