نیپال میں ہنگامہ آرائی اور فسادات ، تیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے
کھٹمنڈو (آئی این پی) نیپال کے سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی نے عبوری حکومت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی جبکہ فوج نے فسادات اور ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا ہے۔ نیپالی حکومت نے پچھلے ہفتے سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس بند کردی تھیں جس پر نوجوانوں کے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور انہیں جین زی انقلاب کا نام دیا گیا تھا۔ نیپال میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کے دوران تیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے اور کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی گئی تھی