خیبرپختونخوا حکومت کی پالیسی دہشت گردی کے خاتمے میں بڑا چیلنج ہے:عالمی جریدہ

 دہشت گردی کے خلاف کامیابی اور موثر حکمت عملی کے  لئے قومی یکجہتی ناگزیر ہے‘تمام اختلافات سے بالاتر ہونا ہوگا:دی ڈپلومیٹ 
اسلام آباد(آ ئی این پی )عالمی جریدے نے پاکستان میں دہشت گردی کے متعلق اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی اور موثر حکمت عملی کے  لئے قومی یکجہتی ناگزیر ہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی میں کامیابی کا انحصار تمام اختلافات سے بالاترہو کرقومی اتحاد میں مضمرہے، خیبرپختونخوا حکومت کی وفاق سے مختلف پالیسی دہشت گردی کے خاتمے میں بڑاچیلنج قرار ہے۔عالمی جریدے کے مطابق افواج پاکستان نے آپریشن ضربِ عضب اور ردالفساد جیسے کامیاب فوجی آپریشنز کیے، گزشتہ دور حکومت میں فتنہ الخوارج سے مذاکرات اور واپسی کی غلط پالیسی نے دہشت گردوں کوحوصلہ دیا۔دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کوششیں سیاسی اختلافات سے متاثر ہو رہی ہیں، خیبر پختونخوا حکومت وفاقی پالیسیوں سے ہٹ کر الگ راستہ اختیار کئے ہوئے ہے۔جریدے نے یہ بھی لکھا کہ وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کی متضاد حکمت عملی نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت اب بھی مذاکرات اورمحدود کارروائیوں پر زور دے رہی ہے۔بین الاقوامی جریدے کے مطابق افغان حکومت نے سینکڑوں فتنہ الخوارج کے حمایتوں کوحکومتی ڈھانچے میں شامل کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے افغان حکومت کے اقدامات کو غیر سنجیدہ قرار دیا