لاہور: فیصل ٹاؤن کے علاقے میں رشتہ ختم ہونے کے بعد جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ملزم عمار سے تقریباً ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکا۔ الزام ہے کہ ملزم نے لڑکی کو بہانے سے باہر ملاقات کے لیے بلایا اور وہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم عمار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔