42سالہ سجاد کو چچازادبھائیوں نے ڈنڈوں کے وارکرکے مارا،ملزم گرفتار
پتوکی (خصوصی رپورٹ) بھینس کی خرید و فروخت کے تنازع پر 7 بچوں کے باپ سجاد کو قتل کر دیا گیا۔بتایاگیاہے کہ گزشتہ روز پتوکی کے رہائشی 42 سالہ سجاد کو چچا زاد بھائیوں نے فیروز والا بلوایا، جہاں بھینس کی قیمت مقرر کرنے پر جھگڑا ہوا اور چچا زاد بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار کر کے سجاد کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ مقتول کی لاش آبائی علاقہ موڑ کھنڈا پتوکی پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔تھانہ فیروز والا پولیس نے دو نامزد اور ایک نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جبکہ بعد ازاں ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔