لاہور (کرائم رپورٹر )ہربنس پورہ کے علاقے گیس لیکیج سے گھر میں سلنڈر دھماکے کے متاثرین کا قانونی کارروائی سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں گیس لیکیج سیگھر میں دھماکے کے واقعہ کے متاثرہ خاندان نیقانونی کارروائی سے انکارکردیا۔اس حوالے سے انہوں نیعدالت میں کارروائی نہ کرانے باریبیان جمع کرادیا، متاثرین کا کہنا تھا کہ واقعہ محض حادثہ ہے،قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں ،پولیس کے مطابق حادثے میں ماں بیٹے سمیت 3افرادجاں بحق ،7زخمی ہوئے ، زخمیوں میں جھلسنے والی تین خواتین بھی شامل ہیں، جن کا علاج میو اور سروسز ہسپتال میں جاری ہے۔