بازار میں گوشت کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان

بازار میں گوشت کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان

بازار میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے فی کلو گوشت کی قیمت 519 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 یہ قیمت پچھلے نرخوں سے 15 روپے زیادہ ہے، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔اسی طرح، مٹن کے سرکاری نرخ 1600 روپے فی کلو مقرر ہیں، لیکن بازار میں اس کی قیمت 2600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جو کہ سرکاری نرخ سے تقریباً 1000 روپے زیادہ ہے۔بیف کے سرکاری نرخ 1200 روپے فی کلو مقرر ہیں، مگر مارکیٹ میں اس کی قیمت 1400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک کی قیمتوں میں یہ اضافہ عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کی قوت خرید کمزور ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں، غریب اور متوسط طبقہ خاص طور پر مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، اور حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ قیمتیں قابو میں لائی جا سکیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔