خیبر پختونخوا نے وفاق کو 103 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا :معاشی کارکردگی پر رپورٹ جاری
اسلام آباد(آئی این پی ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبوں کی معاشی کارکردگی کے حوالے سے خیبر پختونخوا نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی۔ وفاقی وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صوبوں کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خیبر پختونخوا نے وفاق کو 103 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دیا ہے، گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر کے پی کا خسارہ 10 ارب روپے تھا، جب کہ آمدن 316 ارب اور اخراجات 212 ارب روپے رہے۔وفاقی رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس جولائی تا ستمبر پنجاب حکومت کا خسارہ 160 ارب روپے رہا، صوبے کی آمدن 866 ارب رہی جب کہ اخراجات 1026 ارب روپے رہے، اس طرح گزشتہ مالی سال پنجاب حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 28 ارب روپے کا خسارہ کیا تھا۔