سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک: سونے کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو بالآخر بریک لگ گئی ہے، مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد خالص 24 قیراط سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے فی تولہ پر فروخت ہو رہا ہے۔

دیگر کیریٹس کی قیمتیں بھی درج ذیل ہیں:

22 قیراط سونا: 3 لاکھ 27 ہزار 250 روپے فی تولہ
21 قیراط سونا: 3 لاکھ 12 ہزار 375 روپے فی تولہ
تاجروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں نرمی اور مقامی طلب میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں یہ کمی دیکھی گئی ہے۔مارکیٹ ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں قیمت میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے، لہٰذا سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔