لاہور(پبلک نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔پیپلزپارٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مانیٹرنگ کمیٹی میں آصف بشیر بھاگٹ،عبدالرزاق سلیم اور نسیم صابر کو ممبر نامزد کیا گیاہے۔کمیٹی انتخابی مہم کی روزانہ اور پولنگ کے بعد جامع رپورٹس جمع کروائیگی۔