بیروزگار ہاکی کھلاڑیوں کو ملازمتیں دی جائیں گی:محسن نقوی

وزیرداخلہ نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی
لاہور(آئی این پی ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی قیادت میں کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے 8 برس بعد ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور بیروزگار کھلاڑیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان بھی کیا۔محسن نقوی سے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید سے ملاقات قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔چیئر مین پی سی بی نے ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کی محنت کی تعریف کی اور جاب نہ کرنے والے ہاکی پلئیرز کو ملازمتیں دینے کا اعلان کیا۔محسن نقوی نے کہا  کہ زخمی ہاکی کھلاڑیوں کا علاج پی سی بی کرائے گا، ادارہ ہاکی پلئیرز سے پہلے کی طرح تعاون کرتا رہے گا۔