ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، مثبت نتائج کی توقع ہے:شاداب خان

ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، مثبت نتائج کی توقع ہے:شاداب خان

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے دوبارہ قومی ٹیم میں موقع ملا، اور نائب کپتانی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے دیے گئے ٹاسک کو اچھے طریقے سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔شاداب خان نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی تعداد زیادہ ہے، جو مثبت نتائج لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی نوجوان کھلاڑی کے لیے ملک کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز کی بات ہوتی ہے، اور ان سے اچھے نتائج کی امید کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دبئی پہنچ چکی ہے، جہاں سے وہ نیوزی لینڈ روانہ ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔