دہشت گرد شریف اللہ کی امریکی عدالت میں پیشی

 امریکی محکمہ انصاف  نے داعش کا کارندہ قراردیدیا‘جج کا ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
 واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی محکمہ انصاف نے   کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد کی عدالت میں پیشی پرشریف اللہ کوداعش کا کارندہ قراردیا۔ غیرملکی خبررساںادارے  کے مطابق کابل ائیرپورٹ دھماکے میں ملوث گرفتار دہشت گرد شریف اللہ کو امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔امریکی محکمہ انصاف نے عدالت میں شریف اللہ کو داعش کا کارندہ قرار دیا، وفاقی جج نے ملزم کو مقدمات کی سماعت کے دوران جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔ملزم نے گزشتہ ہفتے سماعت میں دہشتگرد تنظیم کو مدد فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا اور جج سے بات کیلئے مترجم کی خدمات لی تھیں