کسان نظر انداز، حکومت معیشت کی ہڈی توڑرہی ہے: شیخ وقاص

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے زراعت دشمن پالیسیوں پر حکومت پر برس پڑے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے آج نفع بخش فصلوں کو شدید بحران سے دوچار کردیا، کسانوں کو نظر انداز کرکے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ دراصل کسان دشمن بجٹ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا، اس بجٹ میں کسان پیکج نہیں رکھا گیا، کسان کو کھاد ٹریکٹر کی سہولیات فراہم نہیں کی گئی، ملک میں زراعت کی گروتھ کم ہو رہی ہے، جو کسان دشمن ہے وہ درحقیقت پاکستان کا دشمن ہے۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے، ملک میں کسانوں کو چیلنجز کا سامنا ہے، مکئی کی پیداوار 14 فیصد نیچے چلی گئی، گندم کی پیداوار میں کمی آئی ہے، اس وقت ملک میں زراعت کو چیلنجز کا سامنا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت اکنامک سروے میں جھوٹ بول رہی ہے، ملک میں زراعی بحران پیدا ہورہا ہے، زراعی بحران کی وجہ کسان دشمن پالیسیاں ہیں، اس وقت لینڈ مافیا کو فروغ دیا جا رہا ہے، کسانوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے، زراعت کے شعبوں میں اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،