لاہور(سپورٹس ڈیسک)اٹلی ٹیم کے کپتان جو برنز کا کہنا ہے کہ مینز ٹی 20 ورلڈ کپ یورپ ریجنل فائنل میں ان کی ٹیم کی حیران کن فتح نے انہیں اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی دہلیز پر لا کھڑا کیا ہے۔اٹلی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ جیسی شاندار ٹیم کو شکست دینا ان تمام قربانیوں کا صلہ ہے جو ہمارے کھلاڑیوں، عملے اور فیڈریشن نے دی ہیں اور امید ہے کہ یہ کامیابی ہمارے لیے مستقبل کی بڑی کامیابیوں کی بنیاد ثابت ہوگی